5 اپریل 2017 - 09:09
روسی کروز میزائلوں کا دفاع ممکن نہیں: امریکی جنرل

امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی روسی کروز میزائلوں کا دفاع نہیں کرسکتے اور ان کے پاس دفاع کا ایسا کوئی نظام بھی موجود نہیں ہےجس کی مدد سے ایک کے بعد ایک کروز میزائل کو تباہ کیا جاسکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی روسی کروز میزائلوں کا دفاع نہیں کرسکتے اور ان کے پاس دفاع کا ایسا کوئی نظام بھی موجود نہیں ہےجس کی مدد سے ایک کے بعد ایک کروز میزائل کو تباہ کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن نے سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پاس روس کی جانب سے سرحدی علاقوں کے قریب تنصیب کردہ جدید کروز میزائلوں کے دفاع کی صلاحیت موجود نہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں کسی بھی مقام پر کئی بار داغا جاسکتا ہے تاہم اگر ایک مقام پر ایک ہی کروز میزائل داغا جائے تو اس کا دفاع ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی ممالک کروز میزائلوں کی تنصیب کے حوالے سے خوفزدہ ہیں جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے خطرے کی علامت ہے جس سے نمٹنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169